سول جج حملہ کیس،وکیل کوانسداد دہشتگردی عدالت سے5سال قیدکی سزا

May 24, 2019

فیصل آباد(نیوز ایجنسی) فیصل آباد کے علاقہ جڑانوالہ میں سینئر سول جج پر حملہ کیس کے ملزم وکیل کو انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے 5 سال قید و جرمانہ کی سزا سنا دی گئی جس پر پنجاب بار کونسل نے آج ہڑتال کا اعلان کردیا ہے،ڈسٹرکٹ بارفیصل آباد اور جڑانوالہ کی جانب سے فیصلے کیخلاف ہڑتال، ہنگامہ آرائی، پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔