ایئر شپ کے ذریعے آسٹریا کے7ہزار فٹ برفیلے پہاڑ پر لینڈنگ

May 24, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


ایڈونچر کا ہو شوق تو پھر خطرناک راستوں پر چلنے سے ڈر نہیں لگتا۔یہ ماننا ہے خطروں کے کھلاڑیوں کا اور ویڈیو میں نظر آنے والے ان جانبازوں کا شمار بھی ایسے ہی خطروں کے کھلاڑیوں میں کیا جاسکتا ہے جو اپنے شوق کی تکمیل کیلئے ایئرشپ کے ذریعے بلندو بالا برفیلے پہاڑ کے سرے پر پہنچ گئے۔

جی ہاں، Fabian Lentsch، Stefan Agerاور Andreas Gumpenberger جانبازوں نے اپنے ایڈونچر کیلئے جرمن ایئر شپ Zeppelin کا استعمال کیا اور ایئر شپ سے 7ہزار فٹ برفیلے پہاڑ کے سرے پر کامیاب لینڈنگ کی اور اسکینگ کرتے ہوئے پہاڑ سے نیچے آگئے اور اس کارنامے کو خوب انجوائے کیا۔

واضح رہے ایئر شپ کے ذریعے اسکینگ ڈراپ کا یہ پہلا اور کامیاب تجربہ ہے۔