ورلڈکپ : آٹھ بولرز نو ہیٹ ٹرکس کرچکے

May 25, 2019

کراچی (جنگ نیوز) کرکٹ ورلڈکپ میں اب تک آٹھ بولرز نو ہیٹ ٹرکس کرچکے ہیں ۔ سب سے پہلے یہ کارنامہ بھارت کے چیتن شرما نے 1987میں نیوزی لینڈ کیخلاف انجام دیا۔ اس فہرست میں دوسرا نام پاکستان کے ثقلین مشتاق کا ہے ،ان کے شکار 1999 میں زمبابوین بیٹسمینوں تھے۔ 2003میں سری لنکن چمندا واس اور آسٹریلیا کے بریٹ لی، 2007میں ان کے ہم وطن لاستھ ملنگا،2011میں ویسٹ انڈیز کے کیمار روچ اور اسی برس لاستھ ملنگا جبکہ 2015کے ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے اسٹیون فن اور جنوبی افریقی آل رائونڈر جی پی ڈومینی ہیٹ ٹرکس کرچکے ہیں۔ 2007میں ملنگا نے مسلسل چار گیندوں پر وکٹیں لے کر منفرد کارنامہ انجام دیا تھا۔