وزیراعظم کو عوام اور تاجروں کے چندے سے دلچسپی ہے،مرتضیٰ وہاب

May 25, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مشیر اطلاعات سندھ قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی دلچسپی عوام اور تاجروں کے چندے سے ہے وزیراعظم نے الیکشن کی آخری تقریر میں جو وعدے کئے ان پر بھی عمل کریں خان صاحب نے کبھی ڈیڑھ سو رنز نہیں بنائے تھے مگر ڈالر اس حد کو عبور کر گیا۔پی ٹی آئی کہتی ہے کہ کراچی کے اسٹیک ہولڈر ہم ہیں وزیر اعظم نے 162ارب روپے کراچی کے لئے اعلان کیاتھا لیکن پورے سندھ کو صرف دس ارب روپے دیئے گئے۔