پولیو قطرے پینے سے انکار پر سخت قانونی کی جائے گی:ڈپٹی کمشنر

May 25, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا ہے کہ ڈینگی اور پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل اور افرادی قوت صرف کی جارہی ہے، سول سوسائٹی بھی اس قومی فریضہ کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے مہم کو بھرپور کامیاب بنائے،پولیو اور ڈینگی مہم میں شامل فیلڈ سٹاف کو بھرپور سکیورٹی اور پولیو کے قطرے پینے سے انکار کرنے والوں کیخلافسخت قانونی کی جائے گی،یہ بات انہوں نے سرکٹ ہاؤس میں انسداد پولیو اور ڈینگی مہم کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،جسں میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی قاضی منصور سمیت ضلعی حکام نے بھی شرکت کی،اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور اور فوکل پرسن برائے ڈینگی مہم ڈاکٹر عطاء الر حمٰننے کہا کہ ضلع ملتان مکمل طور پر پولیو اور ڈینگی فری ہے۔