ٹرمپ کے دیوار بنانے کے فیصلے پر عارضی پابندی عائد

May 26, 2019

واشنگٹن (اے پی پی) امریکا میں ایک وفاقی جج نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے قومی ہنگامی اعلان کے تحت جنوبی سرحد پر اربوں ڈالر خرچ کر کے دیوار بنانے کے منصوبہ پر عارضی پابندی عائد کردی ہے۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کے وفاقی جج ہیوووڈ ایس گلیم جونیئر نے یہ فیصلہ دیا ہے۔ٹرمپ نے امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کی یقین دہانی بہت پہلے کرائی تھی ۔