بیرون ملک مقیم پاکستانی فٹ بالرز کی کیمپ میں رپورٹ

May 26, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بیرون ملک مقیم بیشتر کھلاڑیوں نے بحرین میں جاری پاکستان فٹبال ٹیم کے تربیتی کیمپ میں رپورٹ کردی۔ پاکستان ٹیم فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز میں 6 اور 11جون کو کمبوڈیا کے خلاف دو میچز کھیلے گی۔ ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے بحرین میں جاری تربیتی کیمپ میں بیرون ملک مقیم کھلاڑی عمر حیات، علی خان نیازی، عبداللہ قاضی، محمد ریاض، رئیس نبی، نوید رحمن، علی عزیر محمود، شابان حسین، محمود خان، احمد فہیم، سمیر نبی، تابش حسین، محمد علی اور حسن بشیر رپورٹ کر چکے ہیں، ذیشان رحمان، یعقوب اعجاز اور محمد عدنان یعقوب کی آمد ایک دو روز میں متوقع ہے، تین گول کیپرز یوسف بٹ، احسان اللہ، مزمل حسین گول کیپنگ کوچ مارسیلو کوسٹا کی نگرانی میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔