ٹریفک قوانین کی خلاف ورز ی:92 ٹر ک اور ٹر یلرز پر جرمانے

May 26, 2019

حیدرآباد (بیورورپورٹ) موٹروے پولیس کی سپر ہائی وے M9 پربھاری مال بردار ٹرکوں و ٹر یلرز کے خلاف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 92 ٹرکوں اور ٹر یلرزز پربھاری جرمانے عائد کردئیے،سزا کے طور پر ٹر یلرزاور ٹرکوں کو گھنٹوں کھڑارکھا گیا۔موٹر وے ترجمان کے مطابق ایس پی موٹروے ایم نا ئن اجمل بلوچ کی ہدایت پرٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور بھاری مال بردارٹرکوں کی جانب سے تیزرفتارٹریک استعمال کرنے اورمسلسل دوسری لین میں چلنے کے خلاف کاروائی کی گئی،ترجمان نے کہا کہ کاروائی کے دوران92 ٹرکوں و ٹر یلرزپربھاری جرمانے عائد کئے گئے۔