سال رواں کے پہلے دس ماہ، 82ارب روپے کے موبائل فونز درآمد

May 26, 2019

کراچی(جنگ نیوز) رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں 82 ارب روپے کے موبائل فونز درآمد کیے گئے ہیں ، بڑی تعداد میں درآمد کی وجہ کہ ملک شدید مالی مسائل کا شکار ہے۔ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے درآمد کی ادائیگی میں بھی اضافہ نظر آرہا ہے،موبائل فون کی درآمد جولائی سے اپریل 2018-19 میں 14.4 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ، گزشتہ مالی سال اسی مدت میں 73ارب 77 کروڑ کے موبائل فونز درآمد کئے گئے تھےماہرین کا کہنا ہے روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے درآمد کی ادائیگی میں بھی اضافہ نظر آرہا ہے ، دس ماہ کے دوران ڈالر میں 7 فیصد کم ہوئی ہے۔