سکیورٹی فورسز پر حملوں ، سرکاری اسلحہ چھیننے اور پولیس اہلکار کو اغواءکے بعد قتل میں ملوث ملزم کی ضمانت درخواست خارج

May 26, 2019

پشاور(نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی عدالت نے خیبر ضلع میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں ، سرکاری اسلحہ چھیننے اور پولیس اہلکار کو اعوءکے بعد قتل کرنے میں ملوث ملزم کی ضمانت درخواست خارج کردی ہے استعاثہ کے مطابق ملزم صابر شاہ ساکن بر قمبر خیل باڑہ خیبر ضلع پر الزام کہ وہ 2009اور 2013میں سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا جس میں ایک ایف سی اہلکار جا بحق ہو گیا تھا ، اس کے بعد ملزم نے مقتول ایف سی اہلکار سے G3بندوق بھی چھینی تھی ، اس کے علاوہ ملزم پر الزام تھا کہ اُ س پولیس اہلکار کو پشاور سےاغواء کیا تھا اور بعد ازاں اُسے قتل کیا تھا ، ملزم کو سیکیورٹی فورسز نے ایڈ آف سول پاور ریگولیشن کے تحت حراست میں لیا تھا اورحراستی مرکز میں رکھا اور بعد ازاں اُسے پولٹیکل انتظامیہ کو حوالہ کیا تھا ملزم کی کیس خیبر ضلع سے انسداد دہشت گردی پشاور کی عدالت میں ٹرانسفر ہوئی جس میں گزشتہ روز دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے ملزم کی ضمانت درخواست خارج کردی ۔