بیلجئیم میں مقامی اور یورپی پارلیمنٹ کے لیےپولنگ

May 26, 2019

یورپین اور بیلجئین دارالحکومت برسلز سمیت بیلجئیم میں اس وقت ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

مقامی وقت کے وقت کے مطابق ووٹنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو کہ روایتی طریقے یعنی بیلٹ باکس پر مہر لگانے والے پولنگ اسٹیشنز پر دن کے دو بجے جبکہ الیکٹرونک کمپیوٹر کے ذریعے ووٹ ڈالنے والے اسٹیشنز پر دن کے 4 بجے تک جاری رہے گی۔

بیلجئیم کی ساڑھے گیارہ ملین کے قریب آبادی میں سے ووٹرز کی تعداد 8 ملین سے زیادہ ہے۔ بیلجئیم میں قانون کے مطابق ووٹ دینا لازمی ہے۔

آج جب ووٹنگ شروع ہوئی تو کچھ علاقوں میں ٹیکنیکل وجوہات کی بنا پر ووٹنگ کا عمل دیر سے شروع ہوا۔ امید ہے کہ انتخابی نتائج تین بجے سے آنا شروع ہو جائیں گے ۔