رحیم یار خان میں بس الٹ گئی، مسافر جاں بحق

June 04, 2019

پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں مسافر بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک مسافرجاں بحق اور 15افراد زخمی ہو گئے۔

رحیم یار خان کے علاقے برکت والی پلی کےقریب ایک مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق ہو گیا جبکہ 15 مسافر زخمی ہو گئے۔

حادثے کے فوری بعد مقامی افراد اور ریسکیو عملے کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے جنہوں نے کارروائی کرتے ہوئے زخمی مسافروں اور جاں بحق ہونے والے مسافر کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

اسپتال میں حادثے کا شکار ہونے والی بس کے زخمی ہونے والے مسافروں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔