ریسلر جان سینا فاسٹ اینڈ فیوریس 9 میں جلوہ گر ہوں گے

June 08, 2019

ریسلنگ کے میدان کا بڑا نام امریکی ریسلر جان سینا ایک بار پھر ہالی ووڈ کی ایکشن فلم میں اداکاری کریں گے۔اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ میں جان سینا نے باضابطہ طور پر اس حوالےسے اعلان کیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


جان سینا نے لکھا کہ فاسٹ فرنچائز نے تقریباً 20 سال سے شائقین کو زبردست تفریح فراہم کی۔اس میں شامل ہونا میرے لئے بہت ہی عزت اور فخر کی بات ہے۔

ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور اس فلم کی شوٹنگ افریقا میں ہوگی۔جبکہ اس سے قبل اس سیریز کی گزشتہ فلموں کی شوٹنگ برازیل، برطانیہ، اسپین، جاپان، میکسیکو اور دبئی وغیرہ میں کی جاچکی ہے۔

ایکشن سے بھرپور فاسٹ اینڈ فیوریس سیریزکی گزشتہ فلمیں اربوں ڈالرز کماچکی ہیں۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق فاسٹ اینڈ فیوریس’’ 9 ‘‘ 22مئی 2020 کو ریلیز ہوگی۔

واضح رہے کہ جان سینا متعدد ہالی ووڈ ایکشن فلموں میں اداکاری کر چکے ہیں۔جو بین الاقوامی سطح پر کافی مشہور ہوئی ہیں۔