ساہیوال: غیرت کے نام پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق، نوجوان زخمی

June 09, 2019

ساہیوال کے چک 78 ۔ پانچ ایل میں غیرت کے نام پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔

لاش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے ملزمان واقعے کے بعد فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔