لندن، 6 منزلہ عمارت کی آگ بجھا دی گئی

June 10, 2019

لندن کی 6 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی، آگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


مشرقی لندن کے علاقے بارکنگ کی عمارت میں لگنے والی آگ نے عمارت کی تمام منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، آگ لگنے کے بعد متاثرہ عمارت اور ملحقہ اپارٹمنٹس کو لوگوں سے خالی کرا لیا گیا اور اطراف کے راستے بند کر دیے گئے۔

فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیوں اور 100 فائر فائٹرز نے آگ بجھانے میں حصہ لیا، آگ لگنے کا سبب ابھی معلوم نہیں ہو سکا، تحقیقات جاری ہیں۔