انجینئرنگ یونیورسٹی میں عید ملن پارٹی کا اہتمام

June 11, 2019

پشاور (خصوصی نامہ نگار) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیااس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین تمام فیکلٹی اور ملازمین سے ملے اور عید کی مبارکباد دی ۔ تقریب میں رجسٹرار انجینئر ڈاکٹر خضر اعظم خان، ٹریژر رنیک محمد خان، فیکلٹی اور ایڈمنسٹریشن سٹاف نے شرکت کی۔