بجٹ عوام دشمن ہے: پیپلز پارٹی

June 12, 2019

پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے اسے یکسر مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ ملک کا سب سے بڑا معاشی دہشتگرد عمران خان ہے۔

مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب ، سعید غنی اور ناصر شاہ سمیت دیگر وزراء نےسندھ اسمبلی میں میڈیا پر پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ریاست مدینہ کا ذکر کرکے سلیکٹیڈ حکمرانوں نے غریب مکاؤ بجٹ پیش کیا، پیپلز پارٹی نے این آر او مانگا اور نہ کسی این آر او کی ضرورت ہے ، آپ نے اپنے 10 ماہ میں جو تباہی کی ہے اس کی بھی تحقیقات کریں ۔بجٹ کے اثرات عام آدمی پرآئیں گے۔

پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے اردگرد جو لوگ بیٹھےہیں وہ پہلے نواز شریف کے دائیں بائیں تھے، ان کے خلاف انکوائری سے شاید ان کی چیخیں نکل جائیں ۔

پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ گرفتاریوں کی پیش گوئیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے پیچھے پی ٹی آئی ہے، عمران خان چندہ چور ہے اور کمیشن بنانا ہے تو1999سے بنائیں۔احتساب سے کس نےروکا ہےاحتساب ہوانتقام نہیں ہونا چا ہیے، جھوٹےمن گھڑت اورجعلی کیسز ہیں، امید ہیں عدالتوں میں ہم سرخرو ہوں گے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ وزیراعظم کو شرم آنی چاہیے خیبرپختون خواہ حکومت نے2013 سےریکارڈ قرضےلیے۔ علیمہ باجی کےپاس پیسےکہاں سےآئے، پیپلزپارٹی کی قیادت کارکنان جیلوں سےڈرنےوالےنہیں ہیں۔

وزراء نے کہا کہ ہمارا فیصلہ بلاول بھٹو زرداری کرتے ہیں اور جیالے اسکو قبول کرتے ہیں، گرفتاریوں کے پیچھے تحریک انصاف ہے ہم اصلی جماعت ہیں جیالے قیادت کے فیصلے کو تسلیم کریں گے زراری پیپلز پارٹی کے ہی نہیں ریاست کے لیڈر ہیں، زرداری نے 11 سال جیل کاٹی ۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے صدارت کے دوران مزدور خواتین کو مستحکم کیا، احتجاج صرف جلائوگھیرائو اور عوام کو تکلیف مین ڈالنے کا نام نہیں، ہم نے جمہوری اور قانونی انداز میں احتجاج کیا ہے، ریاست مدینہ کا ذکر کرکے جو بجٹ لائے اور فیصلے کیے وہ قابل شرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بطور جماعت کرپٹ ہے صدر عارف علوی اور پرویز خٹک سمیت تمام رہنمائوں نے اپنے الیکشن میں پیسے خرچ کیے اس جماعت نے عوام سے چندےلیے ان میں بھی کرپشن کی گئی یہ جماعت اور ان کے رہنماء بھی کرپٹ ہیں۔

پی پی پی نے بجٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ پی ٹی آئی کا نہیں آئی ایم ایف کا بجٹ ہے حکومت کے دعوے غلط ہیں ، وزیر اعظم اور ایوان صدر کے اخراجات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ن لیگ نے جو ٹیکس چھوٹ دی وہ غلط تھی مگر انہوں نے تو اپنوں کو نوازنے کے لیے اس میں بھی اضافہ کیا۔

حکومت کو دوسروں پر الزام لگانا زیب نہیں دیتا10 سال پیچھے بھی جائیں شوکت عزیز اور حفیظ شیخ بھی رگڑے میں آئیں گے ہم تو خوش ہیں۔