’منتخب ہوں،باہر سے آکر نہیں بیٹھا‘

June 12, 2019

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری مخالفین کے ساتھ اپنی جماعت کے لوگوں پر پھر برس پڑے۔

میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے مخالفین سمیت اپنی جماعت کے غیر منتخب مگر بااثر رہنمائوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹ سے منتخب ہو کر آیا ہوں، باہر سے آکر نہیں بیٹھا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی اہم وزارت ہے، ماضی کے نالائق وزرا اور پالیسی سازوں کے سبب یہ کسی کو معلوم ہی نہیں۔