ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستان کیخلاف سخت موقف ہے، پومپیو

June 13, 2019

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھارت کے ساتھ بڑھتے ہوئے روابط کا دفاع کیا اور کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کے خلاف سخت موقف اپنایا ہوا ہے۔

واشنگٹن میں امریکا بھارت بزنس کونسل کے چوالیسویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں دہشت گردی کے لیے پاکستان کی حمایت ناقابل قبول ہے جس کے خلاف سخت موقف اپنایا گیا ہے۔

مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ سابق صدر بش نے بھارت کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدہ کیا، صدر اوباما نے بھارت کو مرکزی دفاعی پارٹنر کا درجہ دیا اور صدر ٹرمپ کی سربراہی میں دونوں ملکوں کے دفاعی تعاون کو نئی بلندیوں پر پہنچایا جارہا ہے۔

واضحرہے کہ پومپیو 24 سے 30 جون تک بھارت اور سری لنکا سمیت ایشیائی ممالک کا دورہ کریں گے۔