سوات جانے والے سیاح خستہ حال سڑکوں سے پریشان

June 13, 2019

سوات جانے والے سیاح جہاں حسین مقامات سے بھرپور لطف اُٹھارہے ہیں وہیں سیاحتی مقامات تک جانے والی خستہ حال سڑکوں سے پریشان ہیں۔

ہر سال لاکھوں کی تعداد میں سیاح سوات کے حسین مقامات کالام، ملم جبہ، میاندم اور مرغزار کا رخ کر تے ہیں ،جہاں سیاح برف پوش چوٹیوں، گھنے جنگلات، گنگناتے ابشاروں اور شور مچاتے دریاؤں کا مزہ لتے ہیں۔

سیاح مضافاتی علاقوں تک جانے والے سڑکوں اور سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث پریشان بھی ہیں،کالام اور ملم جبہ تک جانے والی سڑکوں کی عدم بحالی کو حکومت کی ناکامی قرار دے رہے ہیں۔

سیاح کہتے ہیں کہ رابطہ سڑکیں سیاحت میں بنیادی کردارادا کرتے ہیں، حکومت کو پیغام ہے کہ بحرین سے کالام تک سڑک کو ٹھیک کریں۔

سیاحوں کا کہنا ہے کہ ملم جبہ اور کالام کی سڑکوں کی حالت بہت خراب ہے ،اگر روڈ بن جائیں تو سیاحوں کا وقت بھی بچ جائیں اور اسانی بھی ہوجائیں۔