• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہارکاموسم آگیا،سوات کے حسن کو چارچاند لگ گئے


بہار آتے ہی خوبصورت وادیوں کی سرزمین وادی سوات کے حسن کو چارچاند لگ جاتے ہیں۔

فلک بوس پہاڑوں اور برف پوش چوٹیوں میں گھری ہو ئی وادی سوات کا موسم سال کے بیشتر مہینوں میں نہایت معتدل اور خوشگوار رہتا ہے۔

موسم بہار میں پورے سوات میں سبزہ ہی سبزہ نظر آتاہے،درختوں کو نئی زندگی ملتی ہے اور پھولوں کی رنگینی اور خوشبوں ہر طرف پھیل جاتی ہے۔

سیاح کا کہنا ہے کہ یہاں کا ہر موسم اچھا ہے لیکن موسم بہار میں بہت ہریالی ہے،ہم نے یہاں بہت انجوائے کیا ہے۔

پودوں کے ساتھ ساتھ پھلدار درختوں کے پھول بھی ہر ایک کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں،سیاح کہتے ہیں کہ وادی سوات کے مسحور حُسن اوریہاں پھیلی بہار کی مثال نہیں ملتی۔

سوات میں موسم بہار اتے ہی چار سو پھول ہی پھول نظر ارہے ہیں، جس نے پوری فضا کو معطر کردیا ہے۔

تازہ ترین