ایف بی آر کمرشل بینکوں سے اکائونٹ ہولڈرز کا ڈیٹا حاصل کیاکریگا، حماد اظہر

June 14, 2019

اسلام آباد (حنیف خالد) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایف بی آر کمرشل بنکوں سے اکائونٹ ہولڈرز کا ڈیٹا لیا کریگا جس سے ٹیکس نیٹ وسیع کرینگےوہ ایک سوال کا گزشتہ روز میڈیا کانفرنس میں جواب دے رہے تھے انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ایف بی آر کی ممبر آئی آر (آپریشنز) مس سیما شکیل کو لیٹر نمبر بی پی آر ڈی/ایس ایل ڈی۔05/ایف بی آر/12891/2019 مل گیا ہے۔ جس میں مس سیما شکیل ممبر ان لینڈ ریونیو کے لیٹر سرکلر نمبر1(2) سی آئی آر ۔ او پی ایس/72102/2019 کا حوالہ دیتے ہوئے تحریری اطلاع دی ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایک قانونی ادارہ ہے جو قانون کی متعلقہ شقوں کے تحت بینکوں کو ریگولیٹ اور سپروائز کرتا ہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس بینک اکائونٹ ہولڈروں کا ڈیٹا بیس نہیں ہوتا نہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس اس کے متعلق انفارمیشن یا ریکارڈ ہوتا ہے۔