بانی ایم کیو ایم کی اشتعال ا نگیز تقاریر کیس،گواہ نے فاروق ستار اور خواجہ اظہار کو بطور ملزم شناخت کرلیا

June 14, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر کیس کی سماعت ہوئی ، گواہ نے ڈاکٹر فاروق ستار اور خواجہ اظہار کوبطورملزم شناخت کرلیا ۔جمعرات کو انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمات کی سماعت کے موقع پرفاروق ستار،عامر خان ،خواجہ اظہار و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔