پریس سیکریٹری وائٹ ہاؤس کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ

June 14, 2019

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے سوشل میڈیاپر اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری سارہ سینڈرزرواں ماہ کےآخر میں عہدےسےعلیحدہ ہورہی ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


امریکی صدر نے سارہ سینڈرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سارہ سینڈرزغیرمعمولی صلاحیتوں کی حامل خاص خاتون ہیں،انہوں نےساڑھے3سال عہدے پر زبردست خدمات انجام دیں۔

ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ سارہ سینڈرز آرکنساس کےگورنرکیلئے انتخاب لڑیں گی۔

انہوں نے بطوروائٹ ہاؤس سیکریٹری ،اچھی طرح خدمات پیش کرنےپرسارہ سینڈرزکاشکریہ ادا کیا۔

سارہ سینڈرز کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ میرے لئے سب سے اہم کام اپنے بچوں کی اچھی ماں بن کر دکھانا ہے، اب اپنے گھر واپس جانے کا وقت آگیا ہے۔

خیال رہے کہ ٹرمپ کے منصب سنبھالنے کے بعد سے اب تک کئی عہدیدار استعفیٰ دے چکے ہیں۔جولائی 2017 میں وائٹ ہاؤس کے ترجمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قانونی ٹیم کے رکن شون اسپائسر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔