مشتاق سکھیرا کی برطرفی کاحکم معطل

June 14, 2019

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کی برطرفی کاحکم معطل کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سابق وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کی برطرفی پرحکم امتناع جاری کیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق مشتاق سکھیرا کوہٹانے کاحکم آئندہ سماعت تک معطل رہے گا،مشتاق سکھیرا بحالی کےباوجود آئندہ سماعت تک اختیارات کا استعمال نہ کریں۔

عدالت نے صدرمملکت کے سیکرٹری،وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور وزارت قانون کو نوٹس جاری کرتے ہوئےمشتاق سکھیرا کی برطرفی کے خلاف درخواست پر فریقین سے دو ہفتوں میں شق وار جواب طلب کر لئے۔