بھارت کے خلاف بڑی کارکردگی دکھاناچاہتاہوں ، بابر اعظم

June 14, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.







پاکستانی ٹیم کے بیٹسمین بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی میرے آئیڈیل ہیں ان کی ویڈیوز دیکھ کر اپنے کھیل کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہوں امید ہے کہ جلد ویرات کوہلی کی طرح مجھ میں میچ جتوانے کی صلاحیت بھی آجائے گی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج میچ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ایسے میں جبکہ ٹیم کے سب سے سنیئر بیٹسمین شعیب ملک کی خراب فارم کے حوالے سے سوالات اٹھائے جارہے ہیں، وہیں بابر اعظم بھی بھارت کے خلاف اچھی پرکارکردگی دکھانے کے لیے پر عزم ہیں۔

اولڈ ٹریفورڈ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ویرات کوہلی بڑے بیٹسمین ہیں ان کے کھیل میں سب سے وقت اور تجربے کے ساتھ آیا ہےمیں بھی کوشش کررہا ہوں کہ پاکستان کی جانب سے میچ فنش کرنے کی عادت ڈالوں۔

بابر اعظم نے کہا کہ آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کا فائنل وہ میچ ہے جسے بھول نہیں سکتے۔بھارت کے خلاف یادگار فتح کل ہی کی بات لگتی ہے لیکن اب نئے میچ کے لئے مجھ پر کوئی دبائو نہیں ہے،ہم نے بھارت کو ہرانے کے لئے الگ پلاننگ کی ہوئی ہے،ہم فوکس ہیں کہ بھارت کو ہرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان ٹورنامنٹ کی کمزور ٹیم ہے جو گذر گیا اس کے بارے میں نہیں سوچ رہے اور جو آرہا ہے اس میچ پر توجہ ہے امید ہے کہ بھرپور محنت اور پلاننگ کے ساتھ بھارت کو ہرائیں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ سب اچھے ٹچ میں ہیں اور اعتماد ہے کہ بھارت کو ہرائیں گے اور ورلڈ کپ میں اپنے امکانات کو روشن رکھیں گے۔

پاکستانی ٹیم کے نوجوان بیٹسمین بابر اعظم نے کہا کہ وہ بڑے میچ میں بڑی کارکردگی دکھانا چاہتے ہیں، اس میچ میں ٹیم کا ہر پلیئر اپنا سو فیصد دینے کیلئے پرعزم ہے، میچ میں نتائج اچھے ہوں گے۔

پاک بھارت میچ اور وہ بھی ورلڈ کپ کا مقابلہ پوری دنیا میں دیکھا جاتا ہے، ایسا میچ جس میں ایک اچھی کارکردگی کسی بھی کھلاڑی کو راتوں رات ہیرو بناسکتی ہے۔

بابر اعظم کو بھی یہ بات اچھی طرح معلوم ہے کہ اتوار کو روایتی حریف کیخلاف اولڈ ٹریفورڈ میں ہونے والا میچ ان کیلئے کتنا اہم ہے۔

قومی ٹیم کےبلے باز نےکہا کہ پاکستانی پلیئرز بڑے میچ کیلئے ذہنی طور پر تیار ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان ہمیشہ زبردست میچ ہوتا ہے اور اس میچ پر ہرکسی کی نظر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ انفرادی کارکردگی کی بجائے ٹیم کی جیت میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔بھارت کا بولنگ اٹیک اچھا ہے لیکن پاکستان کے بیٹسمین تیار ہیں، انگلینڈ کا اٹیک بھی اچھا تھا اور اس کے خلاف بھی ٹیم نے اچھا پرفارم کیا تھا۔

بابر اعظم نے کہا کہ بھمرا کیخلاف کوئی خاص پلاننگ نہیں، جیسا ہر میچ کی تیاری ہوتی ہے، ویسی ہی تیاری ہوئی ہے۔