سری لنکا کا آسٹریلیا کیخلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

June 15, 2019

کرکٹ ورلڈ کپ کے 20 ویں میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ورلڈ کپ کرکٹ میں آج دو میچز کھیلے جا رہے ہیں، دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کا مقابلہ سری لنکاسے ہو رہا ہے جبکہ دوسرا میچ افغانستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ میں جاری کرکٹ کے میگا ایونٹ میںلندن اوول میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیمیں مد مقابل ہیں ، کینگروز اب تک 4 میچز میں 3 کامیابیوں کے ساتھ 6 پوائنٹس حاصل کر چکے ہیں ، جبکہ سری لنکا کے چار میچز میں چار پوائنٹس ہیں۔

دوسری جانب کارڈف میں جنوبی افریقا کی ٹیم افغانستان کے مقابل ہوگی ، دونوں ہی ٹیمیں ایونٹ میں اب تک کامیابی کی تلاش میں ہیں۔

جنوبی افریقا کو اب تک 3 میچز میں شکست ہوئی ہے تو اس کا ویسٹ انڈیز سے میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، جبکہ افغانستان کو بھی اپنے تینوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔