ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کی پہلی فتح

June 16, 2019

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کے 21ویں میچ میں جنوبی افریقا نے پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے ہدف ایک وکٹ پر 28 اعشاریہ 4 اوورز میں حاصل کرلیا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ڈی کوک 68 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ ہاشم آملہ 41 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، افغان بولر گلبدین نائب نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ورلڈ کپ میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف افغانستان کی ٹیم 125 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

کارڈف میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی،کپتان فاف ڈوپلیسی کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔

افغانستان کی ٹیم جنوبی افریقی بولنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 34 اعشاریہ 1 اوورز میں 125 پر پویلین لوٹ گئی۔

افغانستان کی طرف سے راشد خان 35 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ نور علی زردان 32 اور حضرت اللہ زئی 22رنز کے نمایاں رہے۔

جنوبی افریقی بولنگ کے سامنے 7 افغان بیٹسمین ڈبل فیگرز میں داخل ہوئے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔

عمران طاہر نے 4، مورس 3 اور فیلکوایو 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

جنوبی افریقی ٹیم میگا ایونٹ میں تین مسلسل شکست کے بعد پانچویں میچ فتح حاصل کرکے ہوئنٹس ٹیبل میں نویں سے ساتویں نمبر آگئی ہے جبکہ 1 میچ بارش کی نذز ہوا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں اس سے قبل کسی بھی بڑے کرکٹ ایونٹ میں مدمقابل نہیں آئیں تھی، آج کے میچ کی کامیابی کے بعد جنوبی افریقا نے ورلڈ کپ 2019ء میں اپنے جیت کے سفر کا آغاز کیا ہے۔