افغا نستان کی ٹیم125 رنز پر آؤٹ

June 16, 2019

کارڈف( جنگ نیوز) افغانستان کی ٹیم نے ورلڈکپ میں ہفتے کو جنوبی افریقا کو 126 رنز کا ہدف دیا۔جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، افغانستان کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز حضرت اللہ زا زئی اور نور علی زردان نے کیا،افغان ٹیم کے صرف تین کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکے، افغانستان کی ٹیم 34.1 اوور میں 125 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، حضرت اللہ زازئی22اور نورعلی نے32رنز بنائے، راشد خان نے35رنز اسکور کئے، عمران طاہر چار اور مورس تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے نمایاں بولر رہے۔