سپریم جوڈیشل کونسل میں 350 نہیں صرف 28ریفرنسز زیر التوا، ترجمان سپریم کورٹ

June 16, 2019

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے سپریم جوڈیشل کونسل میں 350 ریفرنسززیرالتواہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں 350نہیں صرف 28ریفرنسز زیر التواء ہیں جن میں سے 2صدارتی اور باقی پرائیویٹ ہیں اور انکا فیصلہ سماعت کے بعد ہوگا، سپریم جوڈیشل کونسل کو 426شکایات اور ریفرنسز ملے اور 398نمٹا دیئے گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان سپریم کورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل میں 350 ریفرنسززیرالتواہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں 2 صدارتی ریفرنسزسمیت 28 ریفرنسززیرالتواہیں،زیرالتواریفرنسزپرقانون کے مطابق سماعت کے بعدفیصلہ ہوگا،ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چنددنوں سے 350 ریفرنسززیرالتواہونے کا تاثر دیا گیا،350 ریفرنسزکاتذکرہ باربارکیاگیا۔ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ 350 ریفرنسزکے اعدادوشمارغلط،بے بنیادہیں جوحقائق پرمبنی نہیں،سپریم جوڈیشل کونسل کو 426 شکایات اورریفرنسز موصول ہوئے جن سے 398 ریفرنسزاورشکایات کونمٹادیاگیا۔