ترقیاتی بجٹ کا80فیصد جاری منصوبےمکمل کرنے میں خرچ ہوگا، خسرو بختیار

June 16, 2019

اسلام آباد (نامہ نگار)وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے کہا ہے کہ ترقیاتی بجٹ کا80فیصد حجم جاری منصوبوں کو مکمل کرنے میں خرچ کیا جائے گا، ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ 3.4ارب ڈالر کا معاہدہ کیا ہے،،یہ فنڈز بجٹ کی سپورٹ کیلئے ہے،ہفتہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خسرو بختیار نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ 3.4ارب ڈالر کا معاہدہ کیا ہے، پہلے سال 2.1ارب ڈالر جاری کئے جائیں گے ،یہ فنڈز بجٹ کی سپورٹ کیلئے ہے، ترقیاتی منصوبوں پر اشیائی ترقیاتی بنک کے فنڈز کا 6ارب ڈالر کا حجم ہے، آنے والے چند دنوں میں قطر کے امیر تاریخی دورے پر پاکستان آ رہے ہیں، پاکستان اور قطر کے درمیان مشترکہ تعاون کی بنیاد بلند سطح پر جائے گی، بجٹ میں خسارہ کا جو چیلنج ہے اس کے باوجود ترقیاتی بجٹ کا حجم 951ارب رکھا گیا ہے، 250ارب پبلک ، پرائیویٹ سیکٹر کے تحت فنڈز خرچ کیا جائے گا، منصوبوں کی نشاندہی کی گئی ہے، 701ارب کا بجٹ ،پی ایس ڈی پی کیلئے مختص کیا گیا ہے، کم ترقیاتی یافتہ علاقوں پر توجہ دی ہے، فاٹا پر وفاق 73ارب دے گا جو گزشتہ سال 34ارب تھے، 31ارب بحالی کیلئے اس کے علاوہ ہے، بلوچستان کیلئے 76 ارب کے منصوبے رکھے ہیں، کم ترقی یافتہ اضلاع جن میں جنوبی پنجاب، دیہی سندھ، جنوبی خیبرپختونوا کیلئے 48ارب کے منصوبے لا رہے ہیں، کراچی عدم توجہ کا شکار رہا ہے، 45 منصوبے کیلئے 34 ارب مختص کئے گئے ہیں، اسلام آباد کیلئے 8 ارب کے نئے منصوبے رکھے ہیں، بجلی کے شعبہ میں ٹرانسمیشن کا چیلنج ہے، مکران کوسٹ کیلئے منصوبہ شامل کیا ہے، 80 ارب توانائی کے شعبہ کیلئے مختص کئے ہیں۔