عامر اور وہاب ریاض کو امپائر کی طرف سے وارننگ

June 16, 2019

پاک بھارت میچ کے دوران بولر محمد عامر اور وہاب ریاض کو امپائر کی طرف سے وکٹ کے دوران دوڑنے پر وارننگ مل گئی۔

مانچسٹر میں کھیلے جانے والےآئی سی سی ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ کے دوران پاکستان کے دونوں اسٹرائک بالرز کو وکٹ کے درمیان دوڑنے پر دو دو وارننگز مل گئیں ۔

امپائر نے محمد عامر اور وہاب ریاض کو پہلے اسپیلز میں ہی آفیشل وارننگز دیں،تیسری وارننگ ملنے پر میچ میں بالنگ کرانے پر دونوں بولرز پر پابندی لگ سکتی تھی۔