بھونیشورکمار ہیمسٹرنگ انجری کا شکار، میچ سے باہر

June 16, 2019

بھارتی فاسٹ بولر بھونیشورکمارکو ہیمسٹرنگ انجری ہوگئی ہے، جس کے بعد وہ فیلڈ سے باہر چلے گئے۔

اب وہ میچ میں مزید حصہ نہیں لیں گے۔انکے ساتھ یہ مسئلہ اس وقت پیدا ہوا جب وہ پاکستان کی اننگز کا پانچواں اوور کرارہے تھے۔

اس صورتحال کے باعث وہ اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں سے مشورے کے بعد گرائونڈ سے باہر چلے اور انکے اوور کی بقیہ گیندیں ساتھی کھلاڑی وجے شنکر نے کرائیں۔