آفریدی کی فتح سے قبل ہی بھارت کو مبارکباد

June 16, 2019


پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھارت کو فتح سے قبل ہی مبارک باد دے دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شاہد آفریدی نے ورلڈکپ 2019 اور پاکستان بمقابلہ بھارت کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی آج کے میچ میں فتح کی حقدار ہے،اسے مبارک ہو،بھارت نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی،وجہ آئی پی ایل ہے جہاں نہ صرف نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کو دبائو میں کھیلنا بھی سکھایا جاتا ہے۔