ایشین اسنوکر:بابر اور اسجد کامیاب،ذوالفقار کو شکست

June 17, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قطر میں کھیلی جانے والی ایشن ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کے پہلے رائونڈ میں پاکستان کے بابر مسیح نے اومان کے ہشم بن علی اور اسجد اقبال نے قطر کے مہانا الوبائیدل کو شکست دی۔ جبکہ ذوالفقار اے قادر کو ایرانی کھلاڑی موز یانی کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوگئے۔