محلہ ٹیناں والی کھوئی میں سیوریج کا پانی،لوگ گھروں میں بند

June 17, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) قدیر آباد کے علاقے ٹیناں والی کھوئی میں سیوریج مسائل شدت اختیار کر گئے ۔گٹروں کا پانی گلیوں، سڑکوں پر پھیل گیا ہے۔ گندا پانی شہریوں کے گھروں میں بھی داخل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں بدبو پھیل گئی۔لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ طلبہ و طالبات کو بھی دشواری کا سامنا ہے۔ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ واسا کو متعدد بار شکایات درج کراچکے ہیں۔ ایک روز میں پچاس سے بھی زائد شکایات درج کرائی گئیں لیکن واسا کی جانب سے ازالہ نہیں کیا گیا جس کی وجہ اہل علاقہ پریشانی میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کمشنر ملتان، ایم ڈی واسا سے فوری طور پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔