4 ڈویژن اور 8 سنگل بنچ تشکیل

June 17, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ کیلئے آج سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے جاری روسٹر کے مطابق 4 ڈویژن اور 8 سنگل بنچ تشکیل دئیے گئے ہیں۔ مذکورہ روسٹر 29 جون تک نافذالعمل رہے گا۔ اس ضمن میں جاری روسٹر کے مطابق پہلا ڈویژن بنچ جسٹس چوہدری مشتاق احمد اور جسٹس صادق محمود خرم، دوسرا ڈویژن بنچ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس طارق سلیم شیخ، تیسرا ڈویژن بنچ جسٹس مجاہد مستقیم احمد اور جسٹس رسال حسن سید، چوتھا ڈویژن بنچ جسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس شکیل الرحمٰن خان پر مشتمل ہوں گے جبکہ 8 سنگل بنچ بھی فاضل ججز پر مشتمل ہیں۔