خوشاب میں 2 گروپوں کے درمیان تصادم، 3 افراد جاں بحق

June 17, 2019

پنجاب کے شہر خوشاب میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق خوشاب کی ٹھیٹھا برادری کے دو گروپوں میں فائرنگ کا یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جو 3 افراد کی جان جانے کا سبب بن گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں کے درمیان درختوں کی کٹائی پر جھگڑا ہوا تھا۔

جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قائد آباد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو خوشاب منتقل کیا گیا ہے۔

آر پی او سرگودھا نے ڈی پی او خوشاب سے اس واقعے کے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ پولیس دونوں گروپوں سے تعلق رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔