سرفراز کنفیوز تھے ، غلط فیصلے کیئے، سچن ٹنڈولکر

June 17, 2019

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر نے کپتان سرفراز احمد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے کہا ہے کہ سرفراز احمد کنفیوز تھے انہوں نے غلط فیصلے کیئے ۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ بڑے میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کنفیوز تھے ، جس کے باعث انہوں نے غلط فیصلے کیئے ۔

ن کا کنا تھا کہ راہول شرما اور کوہلی کی بیٹنگ کے دوران درست فیلڈنگ نہیں لی گئی ، وہاب ریاض کی بولنگ کے دوران شارٹ مڈ وکٹ پر فیلڈر لیا ، شاداب خان کی بولنگ کے دوران سلپ میں فیلڈر کھڑا کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کنڈیشنز میں لیگ اسپنر کے لیئے بال گرپ کرنا مشکل ہوتا ہے، بڑے میچ کے لیئے اپروچ درست نہیں تھی ، سوچ بچار اور کچھ ہٹ کر کرنے کی کمی تھی۔

سچن نے کہا کہ بال موو نہ کر رہا ہو تو اوور دی وکٹ بولنگ جاری نہیں رکھی جاتی ، میں ہوتا تو بولروں کو کچھ مختلف کرنے کا کہتا میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ ہم وکٹ کھوئیں گے ۔