ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ نےچیئرمین کا کمرہ چیف ایگزیکٹو آفیسر کو دے دیا

June 18, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ نے چیئرمین کا کمرہ چیف ایگزیکٹو آفیسر کو دے دیا جبکہ سی ای او کا کمرہ آپریشن منیجر داؤد مکی کو دے دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں گزشتہ چار سالوں سے چیئرمین کا کمرہ موجود ہے سابق ڈی سی کے دور میں چیئرمین کا کمرہ رکھا گیا تھا لیکن ڈی سی عبدالعامر خٹک اور کمپنی آفیسران کے درمیان ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث کمپنی انتظامیہ اور ڈی سی ملتان میں دوریاں بڑھنے لگی ہیں ۔