بالکونی میں بنائیں، چھوٹا گارڈن

June 19, 2019

آمنہ عظیم

اگر آپ کو باغبانی کا شوق ہے ۔لیکن فلیٹ میں رہنے کے باعث اپنے اس شوق کو پورا نہیں کرسکتی تو آپ اپنی بالکونی میں اس شوق کو پورا ضرور کرسکتی ہیں ۔ بالکونی کو چھوٹے سے باغیچے میں تبدیل کر کے اس شوق کو پورا کیا جاسکتا ہے۔اگر آپ کی بالکونی چھوٹی ہے تو چھوٹے گملوں میںپودے لگائیں ۔پودوں کو رکھنے کے لیے بالکونی میں باکس بھی بنوائے جاسکتے ہیں ۔اس کے علاوہ بالکونی کے کسی گوشے میں ایک زینہ بھی بنایا جاسکتا ہےاور اس پر گملے رکھے جاسکتے ہیں ۔آپ بالکونی کو مختلف بیلوں سے بھی سجا سکتے ہیں ۔اس سے آپ کے باغیچے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگااور دیکھنے والوں کو بھی دل کش لگے گا۔باغیچے میں ایسے پھول لگائیں، جس میں جلدی پھول آجاتے ہوں ۔آپ اپنے باغیچے میں چھوٹے چھوٹے سبزیوں کے پودے بھی لگا سکتی ہیں ۔مثلاً : ہری مرچ ،دھنیا اور پودنیہ اس قسم کی چیزیں لگائیں، تا کہ وہ کھانا پکانے میں آپ کے کام آسکیں ۔پودے کے انتخاب میں اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ پودے زیادہ نازک نہ ہوں ،بلکہ اسے پودے لگائیں کو باآسانی پھل اور پھول دے سکیں ۔اس طرح سے سجے ہوئے پودے آپ کو ایک سکون اور راحت بھری فضا ء فراہم کرتے ہیں،جہاں پر تھوڑی دیر بیٹھ کر آپ دن بھر کی ٹینشن اور مصروفیت سے کچھ لمحے سکون و آرام کے گزار سکتے ہیں۔