پوسٹ آفس بل2019کی منظوری

June 19, 2019

بشکریہ پاکستان پوسٹ(ویب سائٹ)

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے پوسٹل سروسز نے متفقہ طور پر پوسٹ آفس بل2019کی منظوری دیدی ہے۔ کمیٹی کے آج کے اجلاس سینیٹر مرزا محمد آفریدی زیر صدارت ہوا جس میں بل کی محرک سینیٹر خوش بخت شجاعت، انور لال دین کے علاوہ سیکرٹری پوسٹل سروسز حامد ہارون، ڈی جی پاکستان پوسٹ ڈاکٹر نصیر احمد خان اور پاکستان پوسٹ کےدیگر حکام نے شرکت کی۔بل سینیٹر خوش بخت شجاعت نے سینیٹ میں متعارف کرایا تھاجو بعد میں کمیٹی کے سپرد ہوا۔