جامعہ زکریا انجینئرنگ کا لج کے طلبا وطالبات کا وائس چانسلر آفس کے سامنے دھرنا

June 19, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا انجینئرنگ کا لج کے طلبا وطالبات نے پاکستان انجینئرنگ کونسل سے الحاق نہ ہونے پر احتجاج کرتے ہوئےوائس چانسلر آفس کے سامنے دھرنا دیا۔ بتایا گیا کہگزشتہ روز شعبہ مکینیکل انجینئرنگ کے طلبا وطالبات نے پی ای سی سے الحاق نہ ہونے پر احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا سیشن گزشتہ برس مکمل ہوگیا تھا مگر تاحال پی ای سی سے الحاق نہ ہونے کی وجہ سے ان کی ڈگریاں کاغذ کا ٹکڑا بن گئی ہیں۔یونیورسٹی انتظامیہ ہماری کوئی بات نہیں سن رہی ۔احتجاج کی اطلاع پر ڈاکٹر عبدالستار ملک اور سکیورٹی آفیسر خلیل احمد کھور موقع پر پہنچے اور طلبا سے مذاکرات کئے۔ طلبا کےوفد کی وی سی سے بھی ملاقات کرائی۔ملاقات میں پی ای سی کی ٹیم کے وفد کے جلد دورہ کی یقین دہانی پر طلبا منتشر ہوگئے۔