پیرس، ٹریول ایجنسی کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کوعید ملن پارٹی

June 19, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

مکہ مدینہ ویاج ٹریول ایجنسی کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی اور صحافیوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کااہتمام کیاگیا۔

کمیونٹی کے چند شخصیات اور صحافیوں نے بھرپور شرکت کی ،ایم ایم ویاج کے ڈائریکٹر چوہدری محمد نعیم کا کہنا تھا کہ ان کی ٹریول ایجنسی حج و عمرہ پر جانے والے عازمین کو ہر وہ سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت پاکستان کی طرف سے آن لائن ویزا کی سہولت سے پاکستان سفر کرنے کےلئے مسافروں کو مکمل معلومات اور ہوائی جہاز کےسستے ٹکٹ فراہم کرتی ہے جس کی انہیں ضرورت ہوتی ہے۔

کسٹمر کو سفر کرنے سے پہلے جو چیزیں بتائی جاتی ہیں ان سے بھی بہتر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں تاکہ کسٹمر کو کسی قسم کی شکایت نہ ہو۔

انہوں نے اپنی ٹریول ایجنسی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سفری سہولیات کے علاوہ ہر قسم کی انشورنس کی سہولیات بھی میسر ہے جن میں لائف انشورنس سے گاڑیوں ،رہائشی و کاروباری عمارات کے علاوہ موبائل فون تک شامل ہیں ۔

تقریب کے آخر میں عید ملن کا کیک کاٹا گیا اور کاروبار کی ترقی اور پاکستان فرانس کی سلامتی کیلئے منظور بھٹی نے دعا بھی کرائی اور وطن عزیز پاکستان اور مسلح افواج سے بھرپور اظہار یکجہتی کا بھی عہد کیا گیا ۔