شیکھر دھون ورلڈ کپ سے باہر

June 19, 2019

بھارتی بیٹسمین شیکھر دھون انگوٹھے کی انجر سے نجات پانے میں ناکامی کے بعد انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء سے باہر ہوگئے، نوجوان کرکٹر رشبھ پنت اُن کا متبادل ہوں گے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


بھارتی اخبار کے مطابق 33 سالہ رشبھ پنت آسٹریلیا کے خلاف 9 جون کو لندن میں کھیلے گئے میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے، ابتداء میں اُنہیں 16جون کو پاکستان، 22جون کو افغانستان اور 27جون کو ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ سے باہر کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 جون کو انگلینڈ کے خلاف تک بھی ریکوری کا امکان نہیں ہے۔

شیکھر دھون نے آسٹریلیا کے خلاف اوول میں 117 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی تھی۔