ایشین اسنوکر: اسجد اور بابر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

June 20, 2019

فائل فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹاپ پاکستانی کھلاڑی اسجد اقبال اور بابر مسیح اے سی بی ایس ایشین اسنوکر مینز چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ دوحا، قطر میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ میں جمعرات کو اسجد اقبال کا مقابلہ ایران کے سیاوش موزیانی سے جبکہ بابر مسیح کا مقابلہ ہم وطن محمد بلال سے ہوگا۔ بدھ کو پری کوارٹر فائنل میں بابر مسیح نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن ایران کے عامر سرکوش ، اسجد اقبال نے قطر کے احمد سیف اور محمد بلال نے قطر کے محسن بخشائیشا کو زیر کیا۔