پاکستانی کھلاڑیوں کوویزا دینگےبھارت کی آئی اوسی کو یقین دہانی

June 20, 2019

کراچی( اسٹاف رپورٹر) بھارت نے انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی کے دبائو کے بعد اپنی پالیسی میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا دینے کی یقین دہانی کرادی ہے ، اس یقین دہانی کے بعد آئی او سی نے بھارت کو مستقبل میں دوبارہ انٹرنیشنل ایونٹس کی میزبانی کیلیے دوبارہ غور کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ بھارتی حکومت نے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کو تحریری طور پر کہا ہے کہ اسے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا جاری کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔