سابق مصری صدر مرسی کو قتل کیا گیا ہے، ایردوان

June 20, 2019

انقرہ (جنگ نیوز )ترک صدر رجب طیب ایردوان نے دعویٰ کیا ہے کہ مصر ی سابق صدر محمد مُرسی طبعی موت نہیں مرے بلکہ انہیں قتل کیا گیا ہے۔ ایردوان نے کہا کہ مُرسی کو قتل کیا گیا کیونکہ وہ کمرہء عدالت میں گرنے کے 20 منٹ بعد تک زمین پر پڑے رہے مگر حکام نے ان کی مدد نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ انقرہ حکومت پوری کوشش کرے گی کہ مصر کو اس معاملے پر بین الاقوامی عدالت میں لایا جائے۔ انہوں نے او آئی سی پر بھی زور دیا کہ وہ ضروری اقدامات کرے۔