کراچی؛ ڈاکو شہری کی ہمت کے آگے بے بس

June 20, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


کراچی میں بڑھتی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر پولیس سے پہلے شہریوں کی جانب سے لیا گیا ایک اور ایکشن سامنے آگیا۔ گلستان جوہر بلاک 12 میں دو ڈاکوؤں کو شہری نے پکڑ لیا۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 12میں دن کے اوقات میں واردات کے بعد فرار ہونے والے دو ڈاکوؤں کو شہری نے پکڑا اور موٹرسائیکل سمیت گرا دیا۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متاثرہ شہری نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹرسائیکل پر فرار ہونے والے دونوں ڈاکوؤں کو موٹرسائیکل سمیت پکڑ کر گرا دیا۔

ڈاکوؤں کو پکڑنے کے بعد علاقہ مکینوں نے ان پر تشدد کیا اور بعد میں پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔