حالات کو بہتر نہیں بنایا گیا تو جمہوریت کا خاتمہ ہوجائیگا، ضیا عباس

June 21, 2019

کراچی(پ ر) سینئر سیاست دان اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے ملک کی صورتحال پر جن خیالات کا اظہار کیا ہے وہ پورے پاکستان کے عوام کی آواز ہے، حالات کو بہتر نہیں بنایا گیا تو جمہوریت کا خاتمہ ہوجائے گا، انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت جن سیاسی حالات سے دوچار ہے اس پر شہریوں کو سخت تشویش ہے، سیاسی صورت حال، مہنگائی، بیروز گاری سے عوام پریشان ہیں، حکومت معاشی معاملات میں اکجھی ہوئی ہے، گرانی آسمان سے باتیں کررہی ہے، لوڈ شیڈنگ، کرایوں میں اضافے سے شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے، سیاسی محاذ آرائی سے جمہوری عمل سے اعتماد اٹھ رہا ہے۔